کراچی،عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح میں ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے زیرانتظام نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا جس میں توقع ہے کہ گورنر سندھ سمیت میئر کراچی وسیم اختر، مختلف اسلامی ملکوں کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندے اور معززین شہر کی ایک بڑی تعدادنماز عید ادا کرے گی۔ پولو گراؤنڈ میں نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، امامت کے فرائض خطیب جامع مسجد کے ایم سی مولانا محمد احمد سلیمی انجام دیں گے۔