مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ (این این آئی) مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا آغاز نماز فجر کے فوراً بعد ہوا جس میں پرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کردیا گیا ٗغلاف کعبہ کی تبدیلی میں 160 ماہرین نے حصہ لیا۔ تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس، کلید بردار کعبہ شریف اور کئی دوسرے عہیدیداران بھی موجود تھے۔ غلاف کعبہ خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے جس میں 670 کلو ریشم استعمال ہوا ہے اور اس کی تیاری میں 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے، نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش تھے۔ نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں 120 کلو گرام سونا اور 100 کلوچاندی کا استعمال ہوا ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔ نئے غلافِ کعبہ کی تیاری کیلئے 200 افراد بیک وقت کام کرتے ہیں۔ غلاف کعبہ ہرسال 9 ذوالحج کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے ۔ اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔