شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہبازشریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے،اسپیکر اسد قیصر کی منظوری کے بعدشہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد شہباز شریف کو وفاقی وزیر کے برابر مراعات حاصل ہوں گی اورپارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں انہیں باضابطہ دفتر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے، یہ وہی دفتر ہے جو گزشتہ پانچ برس تک پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ بطور اپوزیشن استعمال کرتے رہے ہیں۔ دریں اثناء قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر بھی ستمبر میں کر دیا جائے گا اور ماضی کی روایات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن ہی ہوتا ہے، اگر وہ خود نہ بننا چاہیے تو اپنی پارٹی میں سے کسی رہنما کا نام اسپیکر کو پیش کر دیتا ہے اور اس حوالے سے اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کے ارکان کے نام موصول ہونے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری دیتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر

مزید : کراچی صفحہ اول