اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری چند روز میں دی جائیگی،اسد عمر
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا تاہم چند روز میں حتمی منظوری دیدی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سوئس بینکوں میں کتنی رقم پڑی ہے کوئی علم نہیں ٗ اسحاق ڈار نے چار سال پہلے بتایا تھا 200 ارب ڈالرز پڑے ہیں، دبئی میں پاکستانیوں کی 8 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ملازمین کی وجہ سے پی آئی آئی اے اورسٹیل ملز تباہ نہیں ہوئی، پی آئی اے اور سٹیل ملز سے کسی کوبے روزگار نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں 500 ملازمین ذاتی نوکری پر مامور تھے مگر اب یہ ملازمین عوام کی خدمات پرمامور ہوں گے۔
اسد عمر