کراچی،سرجانی اور زمان ٹاؤن میں 2افراد کو قتل کردیا گیا

کراچی،سرجانی اور زمان ٹاؤن میں 2افراد کو قتل کردیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اور زمان ٹاؤن میں 2افراد کو قتل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی تھانہ کی حدود خدا کی بستی فیز 2 گلشن توفیق میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے35 سالہ سہیل خوشی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے مقتول کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گھر کے قریب مسلح افراد نے نائن ایم ایم پستول سے ایک گولی ماری جس کے باعث مقتول کی موت واقع ہوئی۔ مقتول محنت کش اور آبائی تعلق اندرون سندھ سے تھا تاہم واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ دریں اثنا زمان ٹان کے علاقے کورنگی شاہین اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے40 سالہ شاہد ولدعبدالرشید کوقتل کردیا۔ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا واضح رہے کہ زمان ٹان کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران2شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول