ٹانک ،جنوبی وزیر ستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین میں چیکس تقسیم

ٹانک ،جنوبی وزیر ستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین میں چیکس تقسیم

ٹانک (بیورورپورٹ )جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات سے متاثرہ خاندانوں میں معاوضے کی چیکوں کی تقسیم کاسلسلہ سوموار کے روز بھی جاری رہا 239 متاثرہ قبائلی خاندانوں میں مجموعی طور پر 88.16 ملین روپے کے چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں سوموار کے روز پی اے جرگہ ہال ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دلنواز وزیر جنہوں نے متاثرہ قبائلی خاندانوں میں معاوضے کے چیک تقسیم کئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے ٹی ڈی پیز خاندانوں کی بحالی کے لئے انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جنوبی وزیرستان میں اس وقت ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے تاکہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے اور ان کو بنیادی سہولیات ان کی گھروں کی دہلیز پر پہنچائی جا سکیں دریں اثناہ معاوضے کی رقوم کے چیکوں کی وصولی کے سلسلے میں پی اے کمپاونڈ ٹانک آنے والے متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان انتظامیہ کی جانب سے چیکوں کی تقسیم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات باعث اطمنان تھے جس پر وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان و انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کو توقع ہے کہ انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے پسماندہ عوام کے مسائل کے حل اور قبائلی خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھر پور کردار اداکرتی رہے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر