ڈیرہ ،گو رنمنٹ پرائمری سکول لنڈا کا چوکیدار کار کی ٹکر سے جاں بحق

ڈیرہ ،گو رنمنٹ پرائمری سکول لنڈا کا چوکیدار کار کی ٹکر سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے قریب ملتان روڈ پرگورنمنٹ پرائمری سکول لنڈاکاچوکیدارڈیوٹی پر جاتے ہوئے موٹرکارکی ٹکر سے جاں بحق‘ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پرپہنچ کر لاش ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردی۔ تفصیلات کے مطابق درابن خوردکارہائشی 35سالہ نویدولدشبیرموٹرسائیکل پرڈیوٹی پر جارہاتھا کہ انڈس ہائی وے گومل یونیورسٹی کانٹاکے قریب موٹرکارنمبرLEV-3599کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔نوید گورنمنٹ پرائمری سکول لنڈامیں چوکیدارتھا۔واقعہ کی اطلاع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرارشداقبال کی ہدایت پرریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرلاش کوڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا۔