مردان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی عائد

مردان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی عائد

ٰمردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے ضلع مردان میں ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی عائد کی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داراں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ حکم 10 یوم تک نافذالعمل رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر