مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ میں مٹی کے تو دے گرنے سے پانچ افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ میں مٹی کے تو دے گرنے سے پانچ افراد ہلاک

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں آج جموں خطے میں ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس راجندر کمار گپتا نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ کشتواڑ پڈر روڈ پرکلی گڑ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب پہاڑی سے بڑی مقدار میں مٹی کے تودے گرآئے جس کی زد میں سڑک پر چلنے والی مسافر گاڑی آئی۔ پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر نو افراد کوبچالیاگیا اور ان کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی میں ادھمپور سے آئے ہوئے زائرین سوار تھے جو وادی پڈر میں قائم زیارت پر جارہے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر