ہنگو پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،1 سمگلر ،2 منشیات فروش گرفتار

ہنگو پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،1 سمگلر ،2 منشیات فروش گرفتار

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو دوآبہ پولیس اِن ایکشن ،ناکہ بندی اور منشیات اڈے پر چھاپے کے دوران 43کلو گرام چرس برآمد۔ ایک سمگلر اور دو منشیات فروش گرفتار ۔ اس حوالے سے ڈ ی پی او ہنگو پیر شہاب علی شاہ نے بتایاکہ ایس ایچ او دوآبہ طارق محمود اورکزئی نے خفیہ اطلاع ملنے پر طورہ وڑی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران پلوسین وزیر سے آنے والے ٹریکٹر بمعہ ٹرالی کو روکااور تلاشی لینے پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے ہیڈ رالک سسٹم میں تین بوریوں میں چھپائے گئے 39کلو گرام سے زیادہ چرس برآمد کرکے ٹریکٹر ڈرائیور رضاء اللہ سکنہ شمالی وزیرستان کو گرفتارکرلیا ۔مذکورہ ڈرائیور چرس کو شمالی پلوسین وزیر سے براستہ دوآبہ شمالی وزرستان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا۔دریں اثنا دوسری کاروائی میں ایس ایچ او دوآبہ طارق محمود اورکزئی نے پولیس نفری کے ہمراہ طورہ وڑ ی اور دوآبہ کے نواحی علاقہ میں منشیات فروشوں کے اڈو پر چھاپے لگائے جہاں سے چار کلو گرام چرس برآمد کرکے محمد کامل سکنہ تورہ وڑی ،علی من شاہ سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی حال طورہ وڑی کو گرفتارکرلیا جبکہ ان سمگلروں کے خلاف 9(C)CNCAکے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر