صوابی میں نوجوان طالبعلم کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا

صوابی میں نوجوان طالبعلم کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا

صوابی (بیورورپورٹ) پرمولی ضلع صوابی کی پولیس نے نوجوان طالب علم کے اندھے قتل کا سراغ لگا کرمرکزی کر دار کو گرفتارکر لیا۔ قاتل مقتول کا قریبی رشتہ دار نکلا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پچیس جولائی کی شب نامعلوم ملزمان نے بیس سالہ نوجوان راشد ولد فرین خان سکنہ پر مولی کونامعلوم ملزمان نے قتل کیا تھا۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان اور ایس ایچ او پرمولی زرنبی خان کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا ،جس پرزیر قیادت ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان ،ایس ایچ او پرمولی زر نبی خان بمع تفتیشی آفیسرز نے دن رات محنت اور جدید خطوط کو بروئے کا لاتے ہوئے آخر کار ملزمان تک رسائی حاصل کی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد کریم ولد غنچہ گل سکنہ پرمولی کو گرفتار کرکے دوران تفتیش انہوں نے سارے راز اگل دئیے انہوں نے کہا کہ مقتول راشد کا نامزد ملزم نوید ولد گل محمد سکنہ پرمولی کے ساتھ تنازغہ مستورات تھا۔جس پر انہوں نے نوید کے ساتھ مل کر راشد کو ٹھکانے لگا دیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر