کوہاٹ ،ضلعی انتظامیہ گمبٹ پوسٹ آفس پنشنرز کے مسائل حل

کوہاٹ ،ضلعی انتظامیہ گمبٹ پوسٹ آفس پنشنرز کے مسائل حل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے عیدالاضحی کے موقع پرگمبٹ پوسٹ آفس میں پنشنرز کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز نوید اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کو موقع پر پہنچ کر پنشنرز کے مسائل فوری طور پر حل کرنے اورانہیں پنشن کی ادائیگی سہل بنانے کے احکامات جاری کئے ۔مذکورہ ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے مقامی ڈسٹرکٹ کونسلرساجد اقبال کے ہمراہ وہاں پرجاکر پنشنرز کے مسائل معلوم کئے اور گمبٹ پوسٹ آفس کے متعلقہ حکام کے علاوہ ڈویژنل پوسٹ ماسٹر جنرل سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا اورپنشنرز کے مسائل بلاتاخیرحل کرنے کی ہدایت کی۔ضلع انتظامیہ کی مداخلت پر 29خواتین سمیت 147پنشنرز کوماہ اگست کے پنشن کی ادائیگی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پوسٹ عملے کوہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور آئندہ شکایات کا موقع نہ دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت ناقابل برداشت ہے۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشاہنواز نوید اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت توغ بالا، محمد زئی ،بہادرکوٹ،چکرکوٹ اور ڈیفنس میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں بندکردیا اور خبردار کیا کہ قانون کی عملداری ہرصورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی ایس پی صنوبر خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔