خیبر ایچ بی ایل لنڈی کوتل کیخلاف صارفین کا احتجاجی مظاہرہ

خیبر ایچ بی ایل لنڈی کوتل کیخلاف صارفین کا احتجاجی مظاہرہ

خیبر(بیورو رپورٹ) لنڈی کوتل کے بنک صارفین کا HBL مینجر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے روڈبلاک کر کے بنک عملے کے خلاف نعرے بازی کی او ربازار روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ بنک عملہ کام چور ہے اور صحیح طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے بنک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بنک عملے کو فوری برطرف کیا جائے۔اور نئے عملے کو تعئنات کیا جائے تاکہ صارفین کا مسلہ مستقل طور پر حل ہوسکے ۔ جبکہ دوسری جانب ایچ بی ایل لنڈیکوتل بنک کے منیجرکا کہنا ہے کہ چونکہ کے صارفین کی تعداد زیادہ ہے اور بنک کاسسٹم تھوڑا سست ہے جبکہ جنریٹر میں بھی کچھ مسائل ہوتے ہیں اسلئے صارفین کو ہینڈل کرنے میں وقت لگتا ہے ۔ لنڈی کوتل انتظامیہ کے تحصیلدار شمس الاسلام نے آکر مظاہرین اور بنک انتظامیہ کے درمیان کامیاب مزاکرات کرکے روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دی گئی۔اور بنک کے ایک گھنٹہ دورانیہ کو بڑھانے کی بھی یقین دہانی بھی کرائی ۔ جس پر صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ اُ ٹھی اور تحصیلدار زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر