حلف اٹھانے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج ملتان آمد ‘ کھلاڑی استقبال کیلئے تیار

حلف اٹھانے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج ملتان آمد ‘ کھلاڑی استقبال کیلئے تیار

ملتان ( نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد آج ملتان پہنچیں گے۔ اپنی آمد کے فوراً مخدوم (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

شاہ محمود قریشی‘ملک غلام عباس کھاکھی (مرحوم) کی رہائش گاہ پر جائینگے۔ جہاں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرینگے۔ حلقہ این اے 156 اور 157کی سرکردہ شخصیات اور نمائندہ و فود مخدوم شاہ محمود قریشی سے باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں ان سے ملاقات کریں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدومزادہ زین حسین قریشی نماز عید الضحیٰ صبح8 بجے دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ کے احاطے میں ادا کریں گے۔ نماز کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائینگے۔ عید کے دوسرے روز مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدومزادہ زین حسین قریشی عید الاضحی کے دوسرے روز باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ۔ این اے 156 اور 157 کی سرکردہ شخصیات ۔ بلدیاتی نمائندوں اور معززین شہر سے عید ملیں گے۔جبکہ انکی ملتان آمد پر بھرپور استقبال کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر