پرویز الہٰی کو ووٹ دینے پر پیپلز پارٹی ایم پی اے غضنفر لنگاہ کو شوکازنوٹس

پرویز الہٰی کو ووٹ دینے پر پیپلز پارٹی ایم پی اے غضنفر لنگاہ کو شوکازنوٹس

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب حلقہ پی پی255تحصیل لیاقت پور سے منتخب شدہ ایم پی

(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

اے سردارغضنفرعلی خان لنگاہ نے اپنے بزرگوں کی روایت برقراررکھتے ہوئے پنجاب کے سپیکرکے لیے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدارچوہدری پرویز الٰہی کواپنا ووٹ کاسٹ کیاتھا جس پر حلقہ کے جیالے سیخ پاہیں اورمطالبہ کررہے ہیں کہ غضنفرعلی خان لنگاہ نے پارٹی کے فیصلوں کے برعکس اپناووٹ کاسٹ کرکے پارٹی سے غداری کی ہے جس کی وجہ سے انہیں فی الفوراستعفیٰ دے دینا چاہیے نہیں توچئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری ان کی رکنیت فوری طورپرمعطل کرکے اس حلقہ میں دوبارہ سے انتخاب کرائیں تاکہ منحرف اورداغی سیاستدان کو اس کے کیے کی سزامل سکے کیونکہ تمام پی پی کے کارکنان نے انتہائی محنت اوررات دن کی محنت سمیت منت سماجت سے لوگوں کوقائل کرکے ووٹ حاصل کیے مگرمنتخب ہونے کے بعد غضنفرعلی خان نے ووٹ کے تقدس کوپامال کیاہے، مزیدکارکنان کایہ بھی کہناتھا کہ جب باغی ایم پی اے اپنے حلقہ میں واپس آئیں گے تو ان کا سیاہ پٹیاں باندھ کراستقبال کیاجائے گا ، ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابرنے غضنفرعلی خان لنگاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے جس کا ابھی تک انہوں نے جواب جمع نہیں کرایا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر