نئی کابینہ عمران خان کے ویژن کی عکاس ہے،اسد قیصر ، قاسم خان سوری

نئی کابینہ عمران خان کے ویژن کی عکاس ہے،اسد قیصر ، قاسم خان سوری

اسلام آباد(آ ئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے نئی وفاقی کابینہ کے وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، سپیکر قومی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ نئی کابینہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی عکاس ہے،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ نئی وفاقی کابینہ عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور ملک میں خوشحالی کی ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے نئی وفاقی کابینہ کے وزرا کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ نئی وفاقی کابینہ انتہائی باصلاحیت ، مخلص اور دیانت دار وزر ا پر مشتمل ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی عکاس ہے۔نئی کابینہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی۔ جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ نئی وفاقی کابینہ عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور ملک میں خوشحالی کی ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

اسد قیصر ، قاسم خان سوری

مزید : ملتان صفحہ آخر