عمران خان سے زین قریشی کی اہم ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال

عمران خان سے زین قریشی کی اہم ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملتان ( نیوز رپورٹر) وزاعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ۔ اراکین قومی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی ۔ احمد حسن ڈیہڑ ۔ پیر ظہور حسین(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

قریشی واراکین پارلیمنٹ نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی این اے 157 مخدومزادہ زین حسین قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مخدومزادہ زین حسین قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اور اس سلسلے میں ہوم ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ماضی میں حکمران جماعتوں نے جنوبی پنجاب صوبے پر سیاست کی اور جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر عوام کو دھوکا دیا۔ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کو اپنے منشور میں شامل کیا ہے ۔ اور عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور اسے ملک بھر میں ریکارڈ کامیابی سے نوازا۔ اب تحریک انصاف کا فرض بنتا ہے کہ اب عوام سے کئے گئے وعدے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ تحریک انصاف سو روزہ ایجنڈے پر بھر پور عمل کرے گی ۔ اس سلسلے میں اور میری کابینہ ایجنڈے کی مکمل نگرانی کرے گی۔ انہوں نے کہا عوام کو تحریک انصاف سے بہت زیادہ امید ہے ۔ 22کروڑ عوام کی نظریں تحریک انصاف کی جانب ہیں۔ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ عوام دوست پالیسیاں بنانا ہونگی اور اقتدار کے ثمرات ملک کے غریب عوام تک پہنچانا ہونگے۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہوگا۔مخدومزادہ زین حسین قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تحریک انصاف کی شاندار کامیابی ۔ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے اور عوام دوست خطاب پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر