حکومت کے ہر اچھے اقدام کو سراہیں گے ‘ میاں مقصود احمد

حکومت کے ہر اچھے اقدام کو سراہیں گے ‘ میاں مقصود احمد

ملتان(سٹی رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پنجاب میاں مقصود احمدنے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے،سادگی اختیارکرنے اور ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے عمران خان کے قوم سے خطاب کاخیر مقدم کرتے ہیں۔اگر نومنتخب وزیر اعظم نے اپنے اس عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کیا تو اسے قومی سطح پر پذیرائی ملے گی۔ہم ہرحکومتی اچھے اقدام کو سراہیں گے اورخرابی پر حکمرانوں کو توجہ دلاتے رہیں گے،یہی ایک اچھی اپوزیشن کاتعمیری کردار ہوتاہے۔دعوؤں اور وعدوں کوپوراکرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کواپنے پہلے قوم سے خطاب میں دہشتگردی،مقبوضہ کشمیر سمیت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کاتذکرہ بھی کرنا چاہئے تھا۔کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی اور اہم جزو ہے اس کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ کشمیر پر حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہو۔

مزید : ملتان صفحہ آخر