کنٹرول لائن پر بھارت کی6گھنٹے تک گولہ باری، خاتون سمیت3افراد زخمی

کنٹرول لائن پر بھارت کی6گھنٹے تک گولہ باری، خاتون سمیت3افراد زخمی

چناری (آن لائن)بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک وادی لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر چھ گھنٹے سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ و گولہ باری ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی متعدد رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ علاقہ میں شدید خوف وہراس (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

حفاظتی نقطہ نظر کے تحت تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر اور مقامی بازار بند رہے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کے روز صبح نو بجے سے ساڑھے تین بجے تک لائن آف کنٹرول لیپاء کے سرحدی دیہاتوں منڈا کلی،نو کوٹ،کیسر کوٹ،چننیاں،منڈل اور گھی کوٹ پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی گولہ باری سے ایک خاتون رحمت جان زوجہ عبدالعزیز ساکنہ گھی کوٹ،صغیر احمد ولد محمد اسمائیل ساکنہ منڈا کلی اور محمد عمار ولد محمد نذیر ملک ساکنہ کیسر کوٹ زخمی ہو گئے جنہیں ایم ڈی ایس لیپاء میں داخل کروا دیا گیا ہے بھارتی گولہ باری سے سول آبادی میں متعدد رہائشی مکانات کے جزوی طور پرتباہ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں ۔

کنٹرول لائن

مزید : ملتان صفحہ آخر