سنٹرل پنجاب میں شکست خوردہ پی ٹی آئی امیدواروں کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سنٹرل پنجاب میں ہارنے والے ٹکٹ ہولڈرز کی انکوائری کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی،نعیم الحق کی سربراہی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرے گی،بری کارکردگی کی وجہ سے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری میں گوجرانوالہ سے کسی ٹکٹ ہولڈر کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ سابق جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجا ب عثمان بسراء کو دوبارہ اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد نوجوانوں کو تحریک انصاف کے انتظامی امور میں نمایاں جگہ دینے کیلئے لسٹیں بھی طلب کرلی ہیں۔
کمیٹی تشکیل