قربانی جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت تیز

قربانی جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت تیز

ملتان( نیوز رپورٹر ) انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی فرخت اور آن (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

لائن قربانی کا رجحان زور پکڑنے لگاہے ۔ پاکستان میں آن لائن مویشی منڈیوں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے روایتی طریقے مین مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے‘ بکرے‘ دنبے یا کسی اور جانور کا انتخاب ایک مشکل عمل ہوتا ہے تاہم اب قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں گزشتہ دو سال میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے عید قربان پر جانوروں کی آن لائن خریداری اور قربانی کی کھالوں کی آن لائن بکنگ بھی انٹرنیٹ پر کی جارہی ہے بڑے کیٹل فارمز نے تو فیس بک پر اپنے پیج بنالئے ہیں جن کے ذریعے جانوروں کو نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے آن لائن بکری منڈی پر جانور کی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز اور ان کی آواز کے ساتھ دیگر معلومات کے علاوہ جانور کی قیمت بھی درج کی جاتی ہے بیشتر لوگ وزن کے حساب سے بھی جانور فروخت کررہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر