چھریاں‘آرائشی سامان ‘قیمہ بنانے والی مشینیں ‘کوئلہ مزید مہنگا

چھریاں‘آرائشی سامان ‘قیمہ بنانے والی مشینیں ‘کوئلہ مزید مہنگا

ملتان( نیوز رپورٹر )عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر شہر کی مختلف مارکیٹوں مین مختلف اقسام کی چھریاں‘ بگدے‘ قیمہ بنانے والی آہنی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

و الیکٹرانک مشینیں‘ رسیاں اور جانوروں کا آرائشی سامان‘ انگیٹھیاں‘ سلائیاں‘ کوئلے حیران کن حد تک مہنگا ہوگئے عام روٹین میں ڈھائی سے300روپے تک ملنے والی جانوروں کو ذبح کرنے والی عام چھری500روپے تک اور بڑی چھری700روپے تک فروخت کی جارہی ہے اسی طرح بگدے800سے1ہزار روپے تک فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ پرانی چھریاں اور بگدے تیز کرنے کے لئے بھی کم از کم50روپے فیس لی جارہی ہے مارکیٹوں میں یہ اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار ایک سال بعد فروخت اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا جواز پیش کرتے ہوئے قیمتوں پر بحث و تکرار کرتے پائے جارہے ہیں عید کے موقع پر چٹ پٹے پکوانوں کباب وغیرہ کے لئے سیخیں بھی فروخت ہورہی ہین اور انگیٹھی بھی کم ازکم12سو سے15سو روپے میں دستیاب ہے جبکہ قیمہ بنانے والی مشینیں تو مہنگی ہی ہیں کرایہ پر قیمہ بنانے والے کاریگروں نے فی کلو گرام20روپے تک مقرر کئے ہیں یوں اس عید پر مہنگائی سر چڑھ کر بول رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر