تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں شروع

تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی اداروں میں عید کی چھیٹوں کا نوٹیفکیش جاری (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کردیا گیاہے ، زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام سب کیمپس ، کالجز ااور ایڈمین سیکشن 21 سے 24 اگست بند رہے گا، ویمن یونیورسٹی 20اگست سے 24اگست تک بند رہے گی، پیف ترجمان کے مطابق عید الاضحی کے موقع پرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے صدر دفترلاہور،ریجنل دفاترملتان اور راولپنڈی 21تا 23 اگست بند رہیں گے جبکہ 24اگست بروز جمعتہ المبارک حسب معمول تمام دفاتر کھلیں گے۔جبکہ تمام سرکاری سکولز اور کالجز 21 اگست سے 23اگست تک بند رہیں گے اور 24 اگست کو معمول کے مطابق کام ہوگا دریں اثنا گزشتہ روز بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا سماں رہا ، طلبا کی حاضری بہت کم رہی جبکہ یونیورسٹیوں کے ہاسٹل خالی کراکے سیل کردیئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر