عید شاپنگ ‘ بازاروں میں رش ‘ دکانداروں کی لوٹ مار ‘ جگہ جگہ ٹریفک جام

عید شاپنگ ‘ بازاروں میں رش ‘ دکانداروں کی لوٹ مار ‘ جگہ جگہ ٹریفک جام

ملتان (سٹی رپورٹر) عید کو شایان شان منانے کے لئے خریداری کا سلسلہ تیز(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہوگیا ہے ، بازاروں میں بے ہنگم رش ،مختلف بازاروں کے قریب ٹریفک جام رہنے لگی،بیشتر لوگوں نے بکرے خرید لئے بچے بکروں کو لے کر گلیوں میں گھومنے لگے ،خواتین کی عید کے تینوں دنوں کے لئے الگ الگ شاپنگ ،چھریاں تیز کرنے کا عمل انتہائی تیز ہوچکا ہے۔جانوروں کے چارے کی قیمت کئی گنا بڑھادی گئی ۔عید کو بھرپور اندا میں منانے کے لئے ملتان بھر کے مختلف بازاروں میں خریداری کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ،جسکی وجہ سے بازاروں میں بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے اس رش سے دوکاندار وں کی چاندی لگ گئی ہے گرانفروشی کا سلسلہ عروج پر ہے منہ مانگے داموں خریداری جاری ہے ،خواتین کی کوشش ہے کہ کسی طرح عید کے تین دنوں کے لئے الگ الگ شاپنگ کی جائے ،بیشترلوگوں نے جانور ، بکرے خرید لئے ہیں کچھ کی طرف سے خریداری کا عمل جاری مویشی منڈی میں بھی منہ مانگے داموصول کیئے جانے لگے ہیں ۔بچے بکروں کو گلیوں میں لے کرگھوم رہے ہیں ،دوسری جانب نئی چھریاں بھی خرید کی جارہی ہیں اور چھریاں تیز کرنے کاعمل بھی تیزی سے جاری ہے چھریاں تیزکرنے والوں کے پاس بھی ہجوم لگاہوا ہے اور چارہ توڑی بیچنے والوں کی بھی چاندی لگی ہوئی ہے انہوں نے چارے ، بھوسے ، توڑی دانہ کے ریٹ ڈبل کردیئے ہیں مگر عوام عید منانے اور سنت ابراہیمی اداکرنے کے لئے پرجوش ہے جوکہ خوش آئند امر ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر