ملتان، منڈی مویشیاں میں بھتہ خوری کا انکشاف ضلعی افسر برہم

ملتان، منڈی مویشیاں میں بھتہ خوری کا انکشاف ضلعی افسر برہم

ملتان ( سپیشل رپور ٹر) عید الاضحی میں ایک روز باقی ہے ‘قربانی کے جانورں کی خریداری کیلئے منڈیوں میں رش بڑھ گیا ،خراب موسمی حالات کے باعث چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

میں کم وزیاد تی کا ملا جلا رجحان ہے ، جگہ جگہ اوورچارجنگ اور گندگی سے بیوپاری و خریدار مسائل کا شکارہوکر رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق عید الاضحی میں ایک روز باقی ہے جس کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ قیمتوں میں بھی خریداروں کی دلچسپی کے پیش نظر قیمتوں کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے بیشتر منڈیوں میں بڑے جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہیں تو چھوٹوں کی کم جبکہ بیشتر منڈیوں میں چھوٹے جانوروں کی قیمتں زیادہ ہیں تو بڑوں کی کم تاہم خراب موسمی صورتحال اور شدید حبس کے باعث منڈیوں میں بیوپاری و خریدار پسینے میں شرابور نظر آتے ہیں جبکہ نامناسب سہولیات کے نتیجہ میں کیچٹر ،گندگی اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے اور چارے سمیت دیگر سہولیات میں اوورچارجنگ کے باعث خریداروں اور بیوپاریوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ مسائل کا شکار ہوکر رہ گئے ۔اس ضمن میں متاثرہ حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ اعلیٰ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں اور لوکل گورنمنٹ نے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے بنائی جانیوالی منڈی مویشیاں کا دورہ کیا اور سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ جانور فروخت کرنیوالے شہری ریاض احمد ‘ نصیر احمد ‘ اﷲ ڈتہ نے کہا کہ حکومت سڑکوں اور اندرون شہر جانور فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں پارکنگ ‘ چارے سمیت کھرلی اور ٹینٹ کے کرایوں کی بھی پرچی کاٹی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف میئر ملتان نے بڑے بڑے بورڈز آویزاں کر دئیے ہیں جن پر مفت سہولیات کی فراہمی کا راگ الاپا جا رہا ہے ۔ حکومت مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو دعویٰ کرنا بند کرے ۔ گاموں‘ ظہیر کاکا ‘ رستم خان نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں روپے لگانے کے باوجود منڈی مویشیاں میں بھتہ خوری سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر