عید پربلا تعطل بجلی فراہمی کا حکم ‘ میپکو افسروں ‘ اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

عید پربلا تعطل بجلی فراہمی کا حکم ‘ میپکو افسروں ‘ اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے پاورکنٹرول سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹرز ملتان اور ریجن بھر کے آپریشن سرکلوں میں افسروں اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔چیف ایگزیکٹو (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پرسرکاری تعطیلات 21تا23اگست 2018 تمام چیف انجینئرز سرکل مانیٹرز کی حیثیت سے آپریشن سرکلوں میں بجلی فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کی مانیٹرنگ کریں گے۔دریں اثناء ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے افسران اور سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر کی سربراہی میں اسسٹنٹ منیجر (کسٹمرسروسز سنٹر)/لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ رانا مظہر لطیف سرکل کی سطح پر بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ ٹیمیں تین شفٹوں میں سرکل آفس میں خدمات سرانجام دیں گی ۔ ملتان سرکل کے صارفین کسی بھی شکایت کے اندراج اور ازالہ کے لئے 061-9220273 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ سرکل کے زیر انتظام تمام ایگزیکٹو انجینئرز آپریشن ، سب ڈویژنل افسران اور سٹاف تینوں روز صارفین کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کے لئے ڈیوٹیاں دیں گے ۔ صارفین بجلی کی فراہمی میں تعطل اور دیگر شکایات کے ازالہ کے لئے بجلی بلوں پر درج دفاتر کے فون نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔