حادثات میں 3بچوں سمیت خاتون جاں بحق

حادثات میں 3بچوں سمیت خاتون جاں بحق

ملتان ‘ سیت پور‘دوکوٹہ‘(وقائع نگار ‘نمائندہ پاکستان ‘نامہ نگار‘)مختلف حادثات میں7سالہ بچہ دوبچیاں اور خاتوں دم توڑگئے ملتا ن سے وقائع نگار کے مطابق رحما ن پورہ پلی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار7سالہ لڑکا موقعہ پر جاں بحق جبکہ دوسرا 9سالہ زخمی کو نشترہسپتال منتقل(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کردیا گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ رحمان پورہ پلی کے قریب گزشتہ روز ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دوبھائیوں میں سے 7سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 9سالہ دوسرا بھائی زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے، جاں بحق جاذب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی اور زخمی عمیر کو طبی سہولیات دی جارہی ہے دریں اثنا تونسہ شریف میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار کو نشترہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس اہلکار اعجاز احمد گزشتہ روز (سوموار)کو ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا تھا۔ تشویش ناک حالت میں داخل مذکورہ پولیس اہلکار کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکار اعجاز احمد کی حالت فی الحال تشویشناک بتائی جارہی ہے سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حادثات میں دو بچیاں جاں بحق تفصیلات کے مطابق بستی قریشی کے عمران قریشی کی 7 سالہ بیٹی زینت عمران گھر کی دیوار کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ دیوار گر گئی جس سے زینت عمران کا سر پھٹ گیا جس کو طبی امداد کے لیے آر ای سی سیت پور لا یا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔دوسرے واقعہ میں اعجاز نہی کی تین سالہ بیٹی فرحانہ پانی کے تالاب کے کھیل رہی تھی کہ پاؤں پھسل گیا جس سے وہ تالاب میں گرگئی اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئی دوکوٹہ سے نامہ نگار کے مطابقدوکوٹہ کپاس کی چنائی کے بعد سائے میں بیٹھی خواتین پر اچانک دیوار آ گری ایک خاتون موقع پر جاں بحق تین زخمی ۔تفصیل کے مطابق نواحی بستی ناموس موضع لال سگو کی رہائشی خواتین کپاس کی چنائی کرنے کے بعد آرام کرنے کیلئے آ کر درخت کے سائے میں بیٹھی تھیں کہ ان پر اچانک دیوار آ گری جس کے نیچے آ کر سلیماں بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ عالم بی بی ،نازیہ بی بی اور کوثر بی بی زخمی ہو گئیں جن کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر