وۃاڑی میں کسانوں کا احتجاج، میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ

وۃاڑی میں کسانوں کا احتجاج، میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان کسان اتحاد کے ک کارکنوں واپڈا میپکو کمپلیکس کا گھیراؤکر لیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ملتان روڈ بلاک کردیا ہے، ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئی اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر ایس ڈی پی او سردار ظفر اقبال ڈوگر کی سربراہی میں کسان نمائندوں سے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی،واقعات کے مطابق پاکستان اتحاد کے کارکنوں کا واپڈا میپکو کمپلیکس کا گھیراؤ اور(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ر
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنوں نے میپکو کمپلیکس کی بجلی کا کنکشن زبردستی کاٹ دیا ہے اور بجلی بند کردی ہے،مظاہرین نے میپکو کمپلیکس کے مین گیٹ کو بھی زبردستی بند کردیا اور افسران کو دفاتر میں محبوس کررکھا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کا کہنا ہے کہ واپڈا کی طرف سے بلوں میں غلط بقایاجات شامل کرنے۔لائن رینٹ۔موٹر رینٹ کا بلاوجہ نفاذ۔کاشتکاروں اور کسانوں پر ناجائز مقدمات اور زبردستی ٹیوب ویلوں کی بجلی بندکرنے اور ٹیوب ویل کے بلز میں دوہری پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور تمام کسان کاشتکار عید الاضحیٰ ادھر کرینگے ۔احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کررہے ہیں۔ مظاہرین نے میپکو کمپلیکس کے سامنے ٹینٹ لگاکر ملتان روڈ بلاک کررکھا ہے۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ چکی ہیں۔ ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران تحصیل صدر میاں طاہر محمود کمبوہ، عبدالغفور بھٹی، ڈاکٹر حسن چیمہ، حق نواز بھٹی، ڈاکٹر نوازش علی، مختار پٹھان، محبوب خان سلدیرا، ندیم سجاد، چوہدری ندیم، آصف شہزاد، امجد افضل ایڈووکیٹ انور وڑائچ سمیت سینکڑوں کسانوں کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی، احتجاجی مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس پر ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ڈی او سردار ظفر اقبال ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر عبد الجبار، ایکسین واپڈا کے ہمراہ پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران سے مزاکرات کئے جس کے کامیاب ہونے پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیا اور ملتان روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔