’’ جنوبی پنجاب پر وزارتوں کی بارش‘‘

’’ جنوبی پنجاب پر وزارتوں کی بارش‘‘

صادق آباد(نمائندہ پاکستان)جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بھرپور طریقے سے نواز دیا ‘ڈیرہ غازی خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ‘ جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ بنے ہیں راجن پور سے ڈپٹی سپیکر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کا انتخاب کیا گیا جبکہ ضلع رحیم یارخان سے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار ‘ بہاول پور سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ وزارتیں لینے میں کامیاب ہو گئے ، مخدوم ہاشم جواں بخت ‘ محسن لغاری اورحسنین دریشک بھی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء میں شامل ہوگئے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے تھا جنہیں پی ٹی آئی نے نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے گئے بلکہ وزارتیں بھی دی گئی ہیں ، سابق ضلع ناظم طارق بشیر چیمہ کو تحریک انصاف کا اتحادی ہونے کی صورت میں وفاقی وزیر کے منصب پر فائز کیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر