ترقیاتی کاموں میں غفلت، تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، جاوید اقبال وڑائچ

ترقیاتی کاموں میں غفلت، تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ رحیم یارخان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام اداروں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، سرکاری دفاتر میں عوام الناس کی دادرسی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا ہوگی تاکہ عوام کی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

توقعات پر پورا اترا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے بیشتر اداروں کے خلاف شکایات موصول ہورہی ہیں اس سلسلے میں ضلعی حکام کو تمام اداروں کی مانیٹرنگ کرنا ہوگی تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایاجاسکے رحیم یارخان کے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تعلیم اور صحت کے شعبے پر ادارے خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ عوام الناس کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے تمام وسائل بروئے لائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جمیل احمد جمیل نے مزید کہا کہ رحیم یارخان میں تمام ادارے جانفشانی اور محنت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں منتخب اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی تجاویز اور آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کو صحت تعلیم ودیگر سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ قبل ازیں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے ڈی سی او رحیم یارخان کو عوام کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا، ایم این اے کے ہمراہ وفد میں طالوت سلیم باجوہ، چوہدری سجاد احمد وڑائچ، آصف رشید، چوہدری عثمان وڑائچ، چوہدری افتخار وڑائچ ودیگر بھی شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر