زرعی ٹی وی چینل کا منصوبہ فائلوں میں دفن

زرعی ٹی وی چینل کا منصوبہ فائلوں میں دفن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر)وزارت زراعت پنجاب کے حکام کی عدم دلچسپی کے باعث صوبے میں ان پڑھ کسانوں کی عملی تربیت اور رہنمائی کے لئے زرعی ٹی وی چینل کامنصوبہ فائلوں میں دب کررہ گیاہے جس سے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کے بیشتر پروگرام بھی آج سے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

30سال پرانے طریقوں کے مطابق سیکھائے جارہے ہیں جس سے اس جدید ترین دور میں بھی فیلڈ اسسٹینٹس اور زراعت افسران پر انحصارکیا جارہاہے حالانکہ مذکورہ ٹی وی چینل زراعت کی ترقی اور ترویج کے لئے انتہائی مفید تھا جس کو تاحال شروع نہیں کیا جارہاہے جس کی وجہ سے حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے پاکستان میں جدیدزرعی ٹیکنالوجی اور حکومتی مراعات سے کاشتکاروں کو بے خبر رکھا جاتا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوارزیادہ حاصل نہیں کی جارہی ہے ۔