نجم سیٹھی مستعفٰی، عمران کھیل سے کھلواڑ کرنیوالوں کا احتساب کریں

نجم سیٹھی مستعفٰی، عمران کھیل سے کھلواڑ کرنیوالوں کا احتساب کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا استعفیٰ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی تعیناتی سفارشی تھی،عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی انہوں نے استعفیٰ دیدیا،وزیر اعظم عمران خان کو ناصرف کرکٹ بلکہ تمام کھیلوں میں سیاسی بھرتیوں کا ایکشن لیکر کھیلوں کے نام پر لوٹ مار(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کرنے والوں کا کڑا احتساب کر نا چاہیے، ان خیالات کا اظہار مقامی کرکٹرز ملک عارف ،شہزاد بلوچ،اے آر شاہد،شیخ عمران ،انداز علی،ناصر خان، چیئرمین فرینڈزکرکٹ گروپ رانا کاشف نعیم اوردیگر کرکٹ کلبوں کے نمائندوں نے کیا، اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملتان میں گراؤنڈ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہنگای سطح پر انتظامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہرضلع میں گراؤنڈز کی کمی کے ساتھ ساتھ تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پی سی بی میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے پی سی بی میں میرٹ پر تعیناتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور ایسے عہدیدان تعینات کرنے کا مطالبہ کیا کہ جو رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ریجنل سطح پر اضلاع کم کرکے ریجن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جبکہ گراس روٹ لیول پر سکول کرکٹ کو فروغ دیا جائے۔میرٹ کی بالا دستی ،سلیکشن میں مقامی ایسوسی ایشنز کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بہتری لائی جاسکے۔