عید کے بعد احتجاج ‘ زرعی ٹیوب ویل صارفین نے پلان بنا لیا ‘ صلاح مشورے بھی شروع
ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے زرعی ٹیوب ویل صارفین نے عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی ٹیوب ویل صارفین کا موقف ہے کہ نگران حکومت نے بجلی کی قیمت پانچ روپے 35 پیسے فی یونٹ مقررکی ہے جبکہ میپکو نے دس روپے 25 پیسے فی یونٹ اور آٹھ روپے 85 پیسے فی یونٹ کے بل بھجوائے ہیں۔ میپکو حکام کا موقف ہے کہ ڈیفالٹرز کو بل بھجوائے گئے تھے لیکن گزشتہ دو روز میں 5 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے بل بھجوادئیے گئے ہیں۔ احتجاج کی کال دینے والے غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں کسانوں نے صلاح مشورے اور رابطے شروع کردئیے ہیں۔