چھاپہ ‘ جعلی وٹرنری ڈاکٹرز ‘ کلینک سیل ‘ زائد المعیاد ادویات برآمد ‘ مقدمہ درج
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا کامیاب چھاپہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
‘ جعلی ویٹرنری ڈاکٹر زائدالمعیاد ادویات سے مویشیوں کو بانچھ کرنے کیلئے ٹیکے لگاتے ہوئے عطائی ویٹرنری ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑ اگیا ملزم جعلی ویٹرنری ڈاکٹر لائیو سٹا ک کے عملہ کو چکما دے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے پولیس کو بھجوائے جانے والے اپنے مراسلہ میں بیان کیا کہ ملنے والی شکایت پر اس نے اپنے عملہ کے ہمراہ داعو والا کے علاقہ میں ویٹرنری ڈاکٹر قاسم علی کے کلینک پر چھاپہ مارکرجعلی ڈاکٹر قاسم علی سے لائسنس طلب کیا جو اس کے پاس موجود نہ تھا جبکہ چیکنگ پر معلوم ہوا کہ موصوف جعلی ویٹرنری ڈاکٹر جانوروں کا زائد العمیاد ادویات اور استعمال شدہ سرنج استعمال کرکے جانوروں کو بانچھ کرنے کیلئے ٹیکے لگا رہا ہے جو عملہ کو چکما دے کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے جعلی ویٹرنری ڈاکٹر کا کلینک سیل کرکے زائدالمعیاد ادویات قبضہ میں لے لیں بعد ازاں پولیس نے تحریری مراسلہ پر جعلی ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔