ملتان59.95، بہاولپور،52.49، ڈیرہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 59.32فیصد رہا

ملتان59.95، بہاولپور،52.49، ڈیرہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 59.32فیصد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ بہاولپور ‘ ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر ‘ نمائندگان) تعلیمی بورڈ ملتان نے بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان نے نہم سالانہ امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملتان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 59.95 ‘ بہاولپور بورڈ میں 52.49 جبہ ڈیرہ غازیخان بورڈ میں کامیابی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کا تناسب 59.32 فیصد رہا ۔ اس حوالے سے ملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے جماعت نہم سالانہ امتحان2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ21ہزار105امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 72ہزار609پاس اور48ہزار406فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب59.95فیصدرہا،نتائج کے مطابق امتحان میں سائنس گروپ کے کل 106054امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 65154پاس ہوئے ،سائنس گروپ کی نتیجہ 61.43فیصد رہا،امتحان میں آرٹس گروپ کے 15051امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 7455پاس ہوئے ،آرٹس گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 49.53فیصد رہا،تعلیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم سالانہ امتحان2018ء میں مجموعی طور پر 9امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز درج کیے،ان میں سے 8کو سزادی گئی جب کہ ایک امیدوار کو بری قرار دیا گیا۔تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام جماعت نہم سالانہ امتحان2018ء میں کامیاب ہونے والے کل 72609امیدواروں میں سے 18846نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 16224امیدواروں نے اے گریڈ،19262نے بی گریڈ،14437نے سی گریڈ،3768نے ڈی گریڈ اور 72امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کی۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان نہم سالانہ 2018کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری کے مطابق اس امتحان میں کل95257امیدواران شریک ہوئے جبکہ 50003امیدواران نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 52.49فی صد رہا۔رزلٹ Android موبائل کے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ جس کیلئے Google Play Store سے BISE BWP Officialکے نام سے Applicationڈاؤن لوڈ کریں۔بذریعہ smsاپنا رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر 800298پر میسج کریں۔مزید تفصیلات بورڈ کے ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pkپر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی ‘ سٹی رپورٹر کے مطابق . ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے نہم سالانہ امتحان 2018کے نتیجہ کا اعلان کر دیاہے . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایاکہ امتحان میں کل 87804امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 52094نے کامیابی حاصل کی اور شرح 59.32فیصد رہی . انہوں نے بتایاکہ نہم امتحان میں ریگولر 72699طلباؤطالبات میں سے 45389نے کامیابی حاصل کی جن کی شرح 62.43فیصد رہی ان میں سائنس گروپ کے 69875طلباؤطالبات میں سے 43782 پاس ہوئے اور شرح 62.65فیصد رہی جبکہ ہیومنٹیز گروپ کے 2824میں سے 1607طلباؤطالبات نے کامیابی حاصل کی جن کی شرح 56.90فیصد رہی . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ 15105 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 6705کامیاب ہوئے شرح 44.38فیصد رہی جن میں سائنس گروپ کے 13853میں سے 6214 امیدوارپاس ہوئے اور شرح 44.85فیصد رہی اسی طرح ہیومنٹیز گروپ میں 1252میں سے 491امیدوار کامیاب ہوئے جن کی شرح 39.21فیصد رہی . ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایاکہ رزلٹ کارڈز کی ترسیل 5ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔علاوہ ازیں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ نہم سالانہ 2018 کے امتخان کے دوران طلباء کے خلاف امتحان کے دوران ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے 19 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے جن میں سے 12کے فیصلے کر دئیے گئے ہیں جبکہ سات طلباء کے کیسز ابھی زیر سماعت ہ1یں۔
نہم نتائج