وفاقی وزیر قانون نے محکمے کے افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

وفاقی وزیر قانون نے محکمے کے افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ئی این پی)وفاقی وزیر قان و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزارت قانون میں سست رفتاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق پیر کو نو منتخب وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی پہلا حکم جاری کرتے ہوئے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

محکمے کے افسروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عائد کر دی۔سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے بیرسٹر فروغ نسیم کا استقبال کیا اور وزیر قانون و انصاف کو انٹر نیشنل لیگل فرنٹ اور وزارت قانون وانصاف کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے لاء افسروں کی تقرری کا جائزہ لینے ی ہدایات جاری کی اور وفاقی عدالتوں میں خالی آسامیاں پر کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
بیرسٹر فروغ نسیم