مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید2نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید2نوجوان شہید

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں اوڑی کے علاقے کستوری نار میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے سرینگر میں کہا ہے کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی لاش برآمد ہو ئی ہے جبکہ فوجی کارروائی علاقے میں جاری ہے ۔ ادھر ضلع کپواڑہ میں گلاب پوسٹ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کی 57راشٹریہ رائفلز کا ایک اہلکار دلبیر سنگھ ہلاک ہو گیا ۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے گھروں پر چھاپے کے دوران گاندربل اور کپواڑہ سے عرفان احمد میر ، عاشق ، بابا ، ارشاد احمد اور فیروز احمد کو گرفتار کرلیا ۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : ملتان صفحہ آخر