بلدیہ مظفر گڑھ جا فورٹ منرومیں خفیہ اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج

بلدیہ مظفر گڑھ جا فورٹ منرومیں خفیہ اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج

مظفرگڑھ (نامہ نگار ) چیئرمین بلدیہ مظفرگڑھ محمد اکرم چانڈیہ خلاف قانون کونسلرز کو فورٹ منرو لیکر روانہ ہونگے،خفیہ مقام پر بجٹ اجلاس کا انعقادکیا گیا،کونسلرز کی موجیں،سیر سپاٹے کے ساتھ ساتھ بہترین خاطر تواضع، مقررہ مدت 30 جون تک بجٹ منظور نہ کرا کے وہ اپنی اہمیت کھو چکے ہیں،تفصیل کے مطابق بلدیہ مظفرگڑھ کا قانونی طور پر بجٹ اجلاس وائس چیئرمین بابر اسلم شیخ نے بلانا تھا،جنہوں نے کئی مرتبہ اجلاس بلوانے کے لئے چیئرمین بلدیہ اکرم چانڈیہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کو لکھا لیکن انہوں نے لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور اجلاس منعقد نہ ہونے دیا،جس سے مظفرگڑھ شہر کے عوام کئی منصوبوں سے محروم کردیا گیا،اب چیئرمین بلدیہ نے غیر قانونی طور پر چند کونسلرز کو فورٹ منرو بجٹ اجلاس منعقد کرانے کی غرض سے لے گئے ہیں جو کہ سراسر نا انصافی اور غیر قانونی ہے۔اس سلسلہ میں اپوزیشن لیڈر قدوس نواز خان کی قیادت میں انکے گروپ کے 22 کونسلرز جبکہ وائس چیئرمین بابر اسلم شیخ،جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے 9 کونسلرز نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم کو اس غیر قانونی اجلاس کو منسوخ کرنے کے لئے درخواست دی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد اشرف گجر کو معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔جنہوں نے کمیٹی روم میں تمام کونسلرز کے ساتھ میٹنگ کی اور تمام معاملات سن کر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی یقین دھانی کرائی۔اجلاس میں قدوس نواز خان،عارف کلیم قریشی،نذیر احمد بھٹی،یاسر اسد خان،ملک عبدالرحیم نکا،رانا اسلم،شیخ نعیم خالد،الطاف بھٹی،عمران یونس مانی،عثمان شوکت،شازیہ شعیب،شازیہ پروین،راشد جوئیہ،شاہ نواز خان،میاں شوکت علی قادری،فاورق احمد بک،رانا مظہر حنیف،ریاض موہانہ،سید خرم شاہ،عاصم رحمت،شازیہ عتیق،سیدہ صدف بخاری اور وائس چیئرمین گروپ سے بابر اسلم شیخ،،جماعت اسلامی کے احمد جمال،تحریک انصاف کے تجوید اقبال ناکی، عمران قریشی ،قاضی عاصم قریشی،اسرار خان شیروانی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد اشرف گجر کا کہنا تھا کہ وہ ساری صورتحال سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو آ گاہ کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر