جام پور، تنخواہیں نہ ملنے پر خاکروبوں کا احتجاج، غیر مدت معینہ کیلئے ہڑتال کا اعلان

جام پور، تنخواہیں نہ ملنے پر خاکروبوں کا احتجاج، غیر مدت معینہ کیلئے ہڑتال ...

جام پور (نامہ نگار )ٹی ایم اے جام پور کے خاکروبوں نے تنخواوں کی عدم ادائیگی پر تحصیل چیرمین ۔ اور غیر قانونی طور پر قائم مقام چیف افسر ندیم ارشد کاکڑ کی مبینہ لوٹ مار کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ پیٹ پر روٹی باندھ کرکے شدید نعرہ بازی کی۔ غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرنے کا اعلانکر دیا۔ تفصیل کے مطابق تین ماہ سے تنخواوں کی عدم ادائیگی اورپنشنرز کو رقوم کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹی ایم اے کے خاکروبوں نے ڈیرہ چونگی سے ٹی ایم اے آفس تک(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

انوکھا احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے پیٹ پر روٹی باندھ کرکے تحصیل چیرمین محمد اکرم قریشی ۔ اور غیر قانونی طور پر تعنیات ندیم ارشد کاکڑجو چیف افسر کی سیٹ پر قابض ہیں کے خلاف تنخواوں سے ناجائز کٹوتی کرنے اور لوٹ مار کرکے خزانہ سے بل پاس کرانے سمیت دیگر الزامات پر سخت احتجاج کیااور نعرہ بازی کی جبکہ مظاہرین نے جھولیاں اٹھا کرکے بددعائیں دیں ۔مظاہرین شہزاد حسین ۔ قلندر خان۔قاسم حسین ۔ علمدار حسین ۔ کرم حسین۔پرویز خان ودیگر پچاس سے زاہد مظاہرین نے کہا کہ تین ماہ سے تنخوائیں بند ہیں جس کی وجہ اس عید پر نہ تو بچوں کے کپڑے خرید سکے ہیں اور نہ ہی عید کر سکیں گے۔ ہمارے بچے عید پر خوشی کے بجاے غمی میں گزاریں گے۔ریاض حسین۔ محمد حسین ۔نزر حسین۔امدار حسین۔ طالب حسین کو آٹھ ماہ سے زاہد عرصہ ہو گیا ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے لیکن تاحال ان کو پنیشن کی رقم نہیں ملی ۔ کئی بار تحصیل چیرمین محمد اکرم قریشی کو مسلہ سے اگاہ کیا لیکن فنڈز نہ ہو نے کا بہانہ کرکے خاموش کرادیتے ہیں۔ دوسری طرف غیر قانونی طور پر چیف افسر کی سیٹ پر تعنیات ندیم ارشد کاکڑ نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہر ماہ لاکھوں روپے غیر قانونی بل نکلوا کرکے خزانہ کو بے دردی سے لوٹ رہا ۔ شہر میں میڈیکل سٹور ور پرائیویٹ سکول سمیت دیگر غیر قانونی کاروبار شروع کر رکھے ہیں۔ ہمارے ملازمین جو کہ ورک چارج پر تعنیات ہیں کی تنخواوں سے رقم کی کٹوتی معمول بنا رکھا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر تحصیل انتظامیہ نے تنخوائیں اور پنیشن کی رقوم کی ادائیگی نہ کی تو غیر معنیہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ اور شہر میں کوئی صفائی نہیں کریں گے ۔ مظاہرین نے ڈیرہ چونگی سے ٹی ایم اے تک ہڑتال کی۔ تاہم مقامی تعطیلات ہو نے کی وجہ سے تحصیل چیرمین دفتر میں موجود نہ تھے۔ پیغام کے زریعہ مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی کر ائی ۔ آج سے خاکروب نیا احتجاجی شیڈول کا اعلان کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر