حکمران ہالینڈ کیخلاف نازک ایشو پر بھرپور موقف اپنائیں‘ ڈاکٹر وسیم اختر

حکمران ہالینڈ کیخلاف نازک ایشو پر بھرپور موقف اپنائیں‘ ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ تحفظ (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

ناموس رسالت ؐپر ہر کلمہ گو کا پختہ ایمان ہے ۔ اس کے لیے جان کی قربانی سے بھی کوئی مسلمان دریغ نہیں کرسکتا ۔ آنحضور ؐکی مدح خود خالق کائنات نے کی ہے ۔ مسلمان حکمرانوں کو ایسے ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی و تجارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کردینے چاہئیں جو اس گستاخی کے مرتکب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خود ملک کے اندر عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کچھ بدبخت عناصر سرگرم عمل ہیں ۔ ہر مسلمان فرد ، جماعت اور پارٹی کو اس حوالے سے عہد کرنا ہوگاکہ وہ ایسی کسی شیطانی حرکت کو اس سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے ۔ مسلمانوں کے آپس میں سیاسی و معاشرتی سو اختلافات بھی ہوں مگر اس نازک ترین مسئلے پر ہر کلمہ گو کا ایک ہی اعلان ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو ہالینڈ کے خلاف اس ایشو پر جرأت ایمانی کے ساتھ موقف اپناناہوگا۔