اعظم طارق کیس، انسداد دہشت گردی عدالت کاعدم پیشی پر14 گواہوں کو 10 ،10 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعظم طارق قتل کیس میں 14 گواہوں کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گواہوں کو آئندہ سماعت(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
پر دس ‘ دس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اعظم طارق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی عدالت نے 14گواہوں کی عدم پیشی پر قابص ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دس دس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہ ہر صورت پیش ہوں۔
ضمانتی مچلکے