22 اگست تک جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

22 اگست تک جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملتان ( سپیشل رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

موسمی حالات کے مطابق آج سے 22اگست تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں عموماً موسم گرم اور خشگ رہنے کے امکانات ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی نسبتاً کم گرم (29 سے31ڈگری سینٹی گریڈ)رہنے کا امکان ہے (کسان موسمی پشین گوئی کا مطالعہ کریں)۔آبپاشی موسم اور فصل کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں ۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔ کپاس کو رس چوسنے والے کیڑوں کے شدید حملے کا سامنا ہے لہذا بچاؤ کیلئے محمکہ زراعت کے مشورے سے حفاظتی اقدامات کریں ۔ کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ دیکھنے میں آرہا ہے لہذا کاشتکار حضرات پی بی روپس کا استعمال محکمہ زراعت کی مشاورت سے کریں۔موسمی حالات اور گنے کی فصل کو مد نظر رکھتے ہوئے آب پاشی کریں ۔ آب پاشی شگوفوں اور اچھے جھاڑ کے لئے ضروری ہیں ۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں اور فصل کی حالت کے مطابق نائٹروجن اور دیگر کھادوں کا استعمال کریں ۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے گوڈی کریں اور ہل چلائیں ۔ جڑی بوٹی مار ذہر محکمہ زراعت توسیع کی مشاورت سے استعمال کریں ۔ مونڈھی کی فصل کے 30% زیادہ کھادوں کا استعمال کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر