ڈاکوؤں نے مشینری لوٹ لی ‘ رپورٹ طلب چھوٹو گینگ کیخلاف فوری کاروائی کاحکم

ڈاکوؤں نے مشینری لوٹ لی ‘ رپورٹ طلب چھوٹو گینگ کیخلاف فوری کاروائی کاحکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے ملتان سرکل ایم اینڈ آر نے ایکسین ڈیرہ غازی خان اور ایس ڈی او راجن پور کو (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

سرکاری مشینری کی واپسی اور چھوٹو گینگ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ایک ہفتے میں پراگریس رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ معلو م ہوا ہے کہ سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب شہریار خان کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے تحت ایکشن لیتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر ملتان سرکل محمد اشرف نے ایکسین ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو فور ی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ان سے رجوع کرنے اور چھوٹو گینگ کی جانب سے لوٹی گئی مشینری ‘ آلات اور قیمتی سامان فوری طور پر واپس کرانے کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے ایک ہفتے میں پراگریس رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر