حاصل پور: دوماہ قبل اغوا ہونیوالے بچے کی لاش گٹر سے برآمد

حاصل پور: دوماہ قبل اغوا ہونیوالے بچے کی لاش گٹر سے برآمد

حاصل پور(نامہ نگارخصوصی)حاصل پور میں دو ماہ قبل تھانہ صدر کے علاقے سے اغواء ہونے والے بچے کی مسخ شدہ لاش گٹر سے برآمد(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کر لی گئی ۔تفصیل کے مطابق دوماہ قبل تھانہ صدر کے علاقہ سے ایک بچہ اغواء ہوا جسکی رپورٹ ورثانے متعلقہ تھانہ صدر حاصل پور میں درج کرائی لیکن ورثا کا کہنا تھاکہ پولیس نے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جس کی وجہ سے ہمیں دو ماہ بعد مسخ حالت میں بچے کی لاش گٹر سے ملی اس موقع پر ورثا نے روڈ بلاک کرکے ٹائر جلائے اور شدید احتجاج کیا مشتعل افراد نے بہاولپور روڈ وہاڑی روڈ چشتیاں روڈ بلاک کر دیا تھاجس پر حاصل پور انتظامیہ حرکت میں آئی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر حاصل پو رمہر عبدالرؤف ڈی ایس پی سرکل شیخ محمدجاوید ، ایس ایچ او تھانہ صدر رانا ظہیر الدین بابر سیاسی و سماجی شخصیات کی یقین دہانی کے بعد ورثا نے روڈ ٹریفک کے لیئے کھول دیا اور پولیس تفتیش مصروف عمل ہے پولیس کا کہنا تھاکہ ہم جلد سے جلد ملزمان کو ڈھونڈ کر کیفرکردار تک پہنچائیں گے ورثا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری مدد کی جائے میرے بچے کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزادی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر