ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی‘انکم ٹیکس گوشواروں کی درستگی سوالیہ نشان بن گئی

ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی‘انکم ٹیکس گوشواروں کی درستگی سوالیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر)ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث ویلتھ سٹیمنٹ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

میں اثاثہ جات کا کالم غائب ہے۔ جس کے باعث سابقہ سالوں کے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے داخل کردہ انکم ٹیکس گوشوارہ جات کی درستگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ ملتان ٹیکس بار کے سینیر ممبر محمد عمران غازی نے ممبر آڈٹ ایف بی آر کو اپنے حالیہ مراسلہ میں کمپیوٹر سسٹم کی خرابی کی نشاندہی کی ہے جس کے مطابق سابقہ سالوں کی جمع شدہ ویلتھ سٹیمنٹ کے کالم کوڈ 7014عنوان Assets in others Name میں دکھائی جانے والی معلومات ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے غائب ہوگئی ہیں۔ جبکہ حالیہ ویلتھ سٹیمنٹ ٹیکس سال 2018 کی ویلتھ سٹیمنٹ میں یہ کالم سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ اہم امر یہ ہے کہ ایف بی آر کے جاری کردی SRO 1012(I)/2018تاریخ 17۔08۔2018کے صفحہ 25 پر کالم کوڈ 7014 عنوان Assets in others Name نمایاں ہے۔سینیر ممبر ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد عمران غازی نے ممبر آڈٹ ایف بی آر سے تقاضا کیا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم کی خرابی کو جلد سے جلد دور کرکے انکم ٹیکس گوشوارہ کے بذریعہ کمپیوٹر سسٹم کو درست کیا جاسکے تاکہ گوشوارہ جات وقت مقررہ پر جمع کرائے جاسکیں۔ یاد رہے کہ تنخواہ دار طبقہ اور فائنل ٹیکس کیسز میں گوشوارہ جات کی داخلی کی آخری تاریخ 31۔08۔2018 ہے۔ اور اس تاریخ تک گوشوارہ جات جمع نہ کرانے کی صورت میں ٹیکس گزار آئندہ مکمل سال کے لیے نان فائلر قرار دیے جائیں گے۔
کمپیوٹر خرابی