کے الیکٹرک نے بل جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کردی

کے الیکٹرک نے بل جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)کے الیکٹرک کی جانب سے عید کے موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے ادارے کے سینٹرالائزڈ مونیٹرنگ سیل کو متحرک کردیا گیا ہے جو کہ عید کی تعطیلات کے دوران شہر بھر میں بجلی کی صورتحال کی نگرانی کریگا۔مونیٹرنگ سیل اور ریپڈ ٹیمز24گھنٹے کسی بھی ممکنہ فالٹ کی بروقت درستگی کے لیے متحرک رہیں گی تاکہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ مزید براں کے الیکٹرک کی جانب سے عید کے موقع پر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔ وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی تاریخ 21سے23اگست تک ہے اب 27اگست تک بنا کسی سرچارج کے باآسانی بل جمع کراسکتے ہیں۔ متعلقہ بینکوں کو اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ،’’ ان اقدامات کا مقصدصارفین کے لیے بہترین خدمات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ مقامی فالٹس اور بجلی سے متعلق دیگرشکایات کے لیے ہمارے118کال سینٹر، 8119پر ایس ایم ایس یا ادارے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔‘‘