ملتان ، سی ٹی ڈی کا چھاپہ، دودہشتگرد گرفتار، تعلق داعش سے نکلا

ملتان ، سی ٹی ڈی کا چھاپہ، دودہشتگرد گرفتار، تعلق داعش سے نکلا

ملتان(وقائع نگار) ملتان ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا ‘ س ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ‘ اور ان کے قبضے سے بارودی مواد ہینڈ گرنیڈ اور رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم کو گزشتہ روز اطلاع ملی کہ دو دہشتگرد ملتان میں تباہی مچانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ اطلاع پاکر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دیگر خفیہ ایجنسی کیساتھ ملکر سٹیڈیم موڑ وہاڑی روڈ کے قریب سے دو دہشتگرد وسیم الرحمن اور سمیع اﷲ کو گرفتار کرلیا‘ جن کا تعلق داعش سے ہے ۔ گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ ‘ بارودی مواد اور 24 ہزار 300 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول