عیدالاضحی کل مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ‘ سکیورٹی سخت کرنیکا حکم

عیدالاضحی کل مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ‘ سکیورٹی سخت ...

ملتان (سٹی رپورٹر)ملک بھر میں عید الاضحی کل بروبدھ کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام جانوروں کی قربانی کر کے سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرینگے ۔ دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سینکڑوں مقامات پر عید کے اجتماعات ہوں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے جس کے لئے پولیس کے ہزاروں اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ملتان میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات شاہی عید گاہ خانیوال روڈ، ابدالی مسجد، مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی، جامع مسجد درگاہ بہاالدین زکریا ملتانی ، جامع مسجد درگاہ شاہ رکن عالم ، جامع مسجد خیر المدارس اورنگزیب روڈ، دربار سخی سلطان علی اکبر، امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز، دربار حضرت شاہ شمس، قدیمی مسجد ممتاز آد، مسجد الحسین نیو ملتان، حیدریہ مسجد گلگشت، مرکز سعد بن ابی وقاص چوک کچہری، جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان، جامعہ محمدیہ عام خاص باغ ، گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کڑی دادخان ،عیدگاہ القدس اہل حدیث جموں والاوہاڑی روڈ ،جامع مسجد انوار العلوم نیو ملتان اور دیگر مقامات پر منعقد ہوں گے۔ مساجد و عید گاہ انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول