’’میں جب بھی سلمان خان سے ملی تو اُن سے گزارش کروں گی کہ ۔ ۔ ۔ ‘‘ سنی لیون نے انتہائی حیران کن خواہش کا اظہار کردیا

’’میں جب بھی سلمان خان سے ملی تو اُن سے گزارش کروں گی کہ ۔ ۔ ۔ ‘‘ سنی لیون نے ...
’’میں جب بھی سلمان خان سے ملی تو اُن سے گزارش کروں گی کہ ۔ ۔ ۔ ‘‘ سنی لیون نے انتہائی حیران کن خواہش کا اظہار کردیا

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے سلومیاں سے ملاقات کرنے کی صورت میں انوکھی خواہش کا اظہار کیا ہے،انٹرویو میں دلچسپ موڑ تب دیکھنے میں آیا جب سنی لیون نے سلو میاں کے ساتھ کچھ منفرد کرنے کی خواہش ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ جب وہ سلمان خان سے ملیں گی تو اُن سے گزارش کریں گی کہ کیا میں اُن کا کسرتی بازو دبا سکتی ہوں کیوں کہ میں اُن کی دلکش پرستار ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون سے ایک ویب سائٹ نے انٹرویو لیا جس میں اُن سے معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھے گئے کہ اگر وہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے نامور اداکاروں سے ملتی ہیں تو وہ کس طرح کی خواہش کا اظہار کریں گی۔پروگرام کے میزبان نے انٹرویو میں سنی لیون کے سامنے سب سے پہلے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا نام لیا جس پر سنی لیون نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں شاہ رخ سے مل کر کیا کروں گی اور کیا کہوں گی لیکن جب بھی اُن سے ملوں گی تو مجھے شرم آجائے گی۔

دوسری بار میزبان نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کا نام لیا تو سنی لیون نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’میں ٹام کو دیکھ کر اُن کی مشہور فلم ’ ٹام گن ‘ کا رومانوی سین کرنے کی درخواست کروں گی اور ٹام ہانکس سے ملاقات کرنے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ ان کی خیریت دریافت کروں گی۔

مزید : تفریح