سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا ...
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

  

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

اسی طرح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے جہاں مقیم افغان مہاجرین بھی عید منا رہے ہیں جس کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا